کینیڈا میں الٹرا ساونڈ کا غیر ضروری استعمال

اونٹاریو: کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن میں چھپنے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق خواتین ضرورت سے زیادہ الٹراساونڈز کروا رہی ہیں جو کہ صحت پر خرچ ہونیوالی رقم کو کم کرنے کی کوششوں عین منافی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہہے کہ عام طور پر خواتین کو حمل کے دوران دو الٹراساونڈز کروانے کی تجویز دی جاتی ہے ، لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ پانچ میں سے ایک خاتون دو سے زیادہ بار الٹراساونڈز کروا رہی ہے۔ کینیڈا میں الٹراساونڈز کے ذریعے بچے کی حالت دیکھنے پر خرچ آنے والی سالانہ رقم تقریباً سوا دو بلین ڈالر بنتی ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق انیس سو چھیانوے سے دو ہزار سات تک تقریباً ڈیڑھ ملین خواتین وضع حمل کے مراحل سے گزر چکی ہیں۔ میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو حمل کے دوران بچے کی پوزیشن دیکھنے پر خرچ آنے والی رقم کو کم کرنے کی تدابیر اور کوششیں پوری طرح کامیاب ہوتی نظر نہیں آتیں۔

 

جب کہ پاکستان میں صورت حال اس کے بالکل متضاد ہے اور مائیں مالی مسائل یا اسے خطرناک سمجھنے کی وجہ سے الٹراساﷺونڈ کروانے سے پرہیز کرتی ہیں۔

source: http://74.208.113.45/canada-news/68-canada-national-news/31275-ultrasoundscanada